بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || برازیل نے صہیونی ریاست کا نیا سفیر قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے رد عمل میں تل ابیب نے برازیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح ایک بار پھر کم کر دی اور یوں دو طرفہ سفارتی تعلقات کی سطح مزید گر گئی۔
صہیونی ریاست کے آرمی ریڈیو نے منگل کی صبح رپورٹ دی کہ کہ برازیل کے صدر نے صہیونی ریاست کے نئے سفیر اور اس کے کاغذات نمائندگی (Credentials) قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ریڈیو نے تل ابیب کے دفتر خارجہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ: "اسرائیل کی طرف سے برازیل کے صدر کو پہلے ہی ناپسندیدہ شخص (Persona non grata) قرار دیا جا چکا ہے اور اب دونوں فریقوں کے درمیان سفارتی نمائندگی کی سطح کو بھی کم کر دیا گیا ہے"۔
نکتہ:
غزہ کے عوام کی حمایت میں غیر مسلم حکومتوں کے یہ اقدامات ایسے حال میں سامنے آ رہے ہیں کہ بعض عرب اور مسلم ممالک اسی لمحے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات میں اضافے کے خواہشمند ہیں اور وہ غزہ کے عوام کے قتل عام، مصنوعی بھکمری اور محاصرے میں صہیونیوں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں اور حماس کو غیر مسلح کرنے کی صہیونی سازش کی حمایت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ